لانگ مارچ میں فائرنگ، کنٹینر پر موجود فیصل جاوید نے بیان جاری کر دیا 

لانگ مارچ میں فائرنگ، کنٹینر پر موجود فیصل جاوید نے بیان جاری کر دیا 
لانگ مارچ میں فائرنگ، کنٹینر پر موجود فیصل جاوید نے بیان جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وزیر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کے افسوسناک واقعے نے پوری قوم کو دہلا کر رکھ دیاہے ، فائرنگ میں عمران خان کے بارے میں مبینہ اطلاعات ہیں کہ وہ زخمی ہیں جبکہ فیصل جاوید کا کہناہے کہ عمران خان خیریت سے ہیں ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق فیصل جاوید نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان خیریت سے ہیں، ایک ساتھی شہید اور دیگر زخمی ہیں,تمام افراد کیلئے دعا گو ہیں، اس واقعہ کی انکوائری ہونی چاہیے، ہمارے حوصلے بلند ہیں ، آزادی کی تحریک اب رکے گی نہیں۔۔ دوسری جانب نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ہسپتال ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق ہواہے اور 8 زخمی ہیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت معظم گوندل کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق بھروکی چیمہ سے ہے ۔پولیس کا کہناہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -