اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوسے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات

 اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوسے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات
 اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوسے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فلوریڈا(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات میں کہا کہ اسرائیل سے متعلق کملا ہیرس کا بیان ہتک آمیز تھا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرا نیتن یاہو سے کبھی خراب تعلق نہیں رہا۔ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کو فوری رہا ہونا چاہیے۔

وہیں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ وقت بتائے گا ہم ڈیل کے کتنے قریب ہیں۔ روم میں بات چیت کے لیے وفد بھیجوں گا۔

واضح رہے اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ نے کہا تھا کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ جنگ ختم کردینی چاہیے۔