خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس، ملزمہ آمنہ عروج کی ہسپتال منتقلی کی درخواست آگئی 

خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس، ملزمہ آمنہ عروج کی ہسپتال منتقلی کی درخواست ...
خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس، ملزمہ آمنہ عروج کی ہسپتال منتقلی کی درخواست آگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کی ملزمہ آمنہ عروج کی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر جیل کے ڈاکٹر سے تفصیلی رپورٹ 9  ستمبر کو طلب کرلی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار عدالت کے روبرو پیش ہوئی تو صحت مند تھی، اگر غلط بیانی ثابت ہوئی تو درخواست گزار اور وکیل دونوں کو بھاری جرمانہ کیاجائے گا۔

آمنہ عروج کے وکیل نے موقف اپنایا کہ آمنہ عروج کی جیل میں حالت بگڑ گئی اور بے ہوش ہوچکی ہے،جیل کے ڈاکٹر نے جیل سے باہرہسپتال میں علاج کے لئے ریفر کررکھا ہے،عدالت آمنہ عروج کی سرکاری ہسپتال منتقلی کی درخواست منظور کرے۔