آئینی ترمیم کا معاملہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے واپسی تک مؤخر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئینی ترمیم کا معاملہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے واپسی تک مؤخر کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے رواں ہفتے نیویارک جائیں گے، وزیراعظم کی امریکہ سے واپسی تک دوبارہ اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔