تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کا پلان تیار کرلیا

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کا پلان تیار کرلیا
تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کا پلان تیار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کا پلان تیار کرلیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کامحرم الحرام کے باعث منسوخ ہونے والا جلسہ اب 5 اگست کو کیا جائے گا۔5 اگست  کو بانی چیئرمین کو قید  میں ایک سال مکمل ہو جائے گا، اس موقع پر اسلام آباد میں ترنول کے مقام پر بڑا جلسہ کیا جائے گا۔جلسے کی قیادت وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کریں گے، جبکہ جلسے میں ملک بھر سے پی ٹی آئی کے کارکنان شریک ہوں گے۔

مزید :

سیاست -