بڑے شہروں میں بڑھتے کرائے ، سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ پر نظر ثانی کا فیصلہ

بڑے شہروں میں بڑھتے کرائے ، سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ پر نظر ثانی کا ...
 بڑے شہروں میں بڑھتے کرائے ، سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ پر نظر ثانی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد ( نیوز ڈیسک) وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات نے ملک کے بڑے شہروں میں بڑھتے ہوئے کرایوں کی وجہ سے وفاقی حکومت کے ملازمین کو در پیش مسائل کا نو ٹس لے لیا ہے اور رہائشی اکا موڈیشن کیلئے رینٹل سیلنگ کی موجودہ شرح پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

"جنگ " کے مطابق وزارت ہا ؤسنگ نے ڈی جی سٹیٹ آفس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک کے 6بڑے شہروں اسلام آ باد ۔ راولپنڈی۔ لاہور۔ کراچی ۔ پشاور اور کوئٹہ کا جا مع مارکیٹ سروے کرائے اور معلوم کرے کہ مکانوں کا کرایہ کتنا ہے۔