5 سال میں کتنے لاکھ پاکستانی وطن چھوڑ گئے۔۔۔؟تہلکہ خیز انکشاف

5 سال میں کتنے لاکھ پاکستانی وطن چھوڑ گئے۔۔۔؟تہلکہ خیز انکشاف
5 سال میں کتنے لاکھ پاکستانی وطن چھوڑ گئے۔۔۔؟تہلکہ خیز انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )5 سال میں کتنے  لاکھ پاکستانی وطن چھوڑ گئے۔۔۔؟ اس حوالے سے تہلکہ  خیز تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

وزارت اوورسیز نے انکشاف کیا ہے کہ 5سال میں 1.3فیصد پاکستانی وطن چھوڑ گئے ۔ 

 خبر رساں ادارے "آئی این پی " کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ 5 سال میں 1.3 فیصد پاکستانی وطن چھوڑ چکے ہیں۔ سال 2019 سے اگست 2024تک 32 لاکھ 75 ہزار پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجا گیا۔ سینیٹ اجلاس کے دوران وزارت اوورسیز کی جانب سے یہ بھی انکشاف  کیا گیا  کہ میزبان ممالک کے مطالبے پر پاکستانیوں کو بیرون ملک بھیجا جاتا ہے۔