شاہ رخ خان کی اس گھڑی کی قیمت کتنی ہے؟آپ جان کر دنگ رہ جائیں گے

شاہ رخ خان کی اس گھڑی کی قیمت کتنی ہے؟آپ جان کر دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ میں کنگ خان کے نام سے مشہور شاہ رخ خان مہنگی گھڑیاں پہننے کا شوق رکھتے ہیں، ان کی ایک گھڑی کی قیمت اتنی ہے کہ آپ جان کر دنگ رہ جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے پاس مہنگی ترین گھڑیوں کی کلیکشن ہے، چند ہفتے قبل انہوں نے لوکارنو فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں اداکار کی گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ 'رائل اوک پرپیچوئل کیلنڈر گھڑی' ہے، جس کا شمار مہنگی ترین گھڑیوں میں ہوتا ہے اور اس گھڑی کی قیمت اتنی ہے کہ بھارت کے مہنگے ترین شہر ممبئی میں 2 فلیٹ خریدے جاسکیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ کی لگژری گھڑی لمیٹڈ ایڈیشن جیولری ہے جس کے صرف 25 شاہکار ہیں اور اس کی قیمت 5 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔اداکار کی رائل اوک پرپیچوئل کیلنڈر گھڑی 18 کیرٹ سونے کے کیس اور بریسلٹ سے بنی ہے، جسے 18 کیرٹ سفید سونے کے بیزل کے ساتھ بنایا گیا ہے۔
اس گھڑی کو خاص اس میں لگے نیلم کے کرسٹل بھی بناتے ہیں، اس کے علاوہ یہ گھڑی وقت کے ساتھ ساتھ تاریخ، فلکیاتی چاند، مہینہ، سال، رات اور دن بتاتی ہے اور اس میں ایک مستقل کیلنڈر بھی شامل ہے۔

مزید :

تفریح -