خصوصی افراد کیلئے اورنج ٹرین اور میٹرو بس میں سفر مفت کرنے کا اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پنجاب نے خصوصی افراد کو اورنج ، میٹرو بس اور ٹرین میں سفر کی مفت سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میٹرو بس اتھارٹی انتظامیہ کے مطابق ہمت کارڈ رکھنے والے خصوصی افراد میٹرو بس سروس،میٹرو ٹرین اوراورنج لائن سے مفت مستفید ہوسکیں گے۔ ہمت کارڈ دکھا کر میٹرو بس ٹکٹ کاونٹر سے ٹکٹ بلامعاوضہ حاصل کیا جا سکے گا۔
خصوصی افراد کے لئے یہ سفری سہولت ہفتہ کے ساتوں روز موجود ہوگی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمت کارڈ رکھنے اور دکھانے والوں کو مکمل فری سفری سہولیات فراہم کررہے ہیں۔