میم لیگ جتنا بولے گی شین لیگ کابیڑہ غر ق کریگی: فیاض چوہان 

میم لیگ جتنا بولے گی شین لیگ کابیڑہ غر ق کریگی: فیاض چوہان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر)فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان اس وقت ضمانت پر ہیں، وہ پاکستان کے عدالتی، ریاستی اور جمہوری اداروں کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں، عدالتوں سے درخواست کروں گا ان کی ضمانت منسوخ کر کے گرفتار کیا جائے۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نواز شریف عرف سلطان مفرور الدین ارطغرل نے ایٹم بم کے بعد کروز میزائل بنانے کا دعویٰ بھی کر دیا، اگر ایٹم بم اور کروز میزائل اتفاق فاؤنڈری میں شریف خاندان کے کروڑوں روپے سے بنتا تو یہ بات ٹھیک ہوتی، اگر نواز شریف نے ہتھوڑا، شہباز شریف نے چھینی، بیگم صفدر اعوان نے پیچ کس اور حمزہ نے نٹ بولٹ سے مکینکی کی ہوتی، تو ہم سب انہیں خراج تحسین پیش کرتے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پاک فوج اور ذیلی اداروں نے انتھک محنت کر کے ایٹمی پروگرام کی آبیاری کی، ان کرپٹ اور بددیانت سابق حکمرانوں کو حساس اداروں کے قریب بھی نہیں پھٹکنے دیا گیا، ڈاکٹر قدیر کے انٹرویوز، گوہر ایوب کی کتاب اور ڈاکٹر ثمر مبارک مند کے بیانات شریف خاندان کو شرم دلانے کو کافی ہیں۔ انہوں نے کہا ن لیگ باہر اور میم لیگ پاکستان میں جتنا بولے اور کھیلے گی، اپنی پارٹی کی سیاست اور شین لیگ کا بیڑہ غرق کرے گی۔
چوہان

مزید :

صفحہ اول -