وزیراعظم کسی بھی معاملے پر اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار نہیں،احسن اقبال

وزیراعظم کسی بھی معاملے پر اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار نہیں،احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ہماری ٹیم اے کو گرفتار کر لیا گیا تو ہماری ٹیم بی بھی موجود ہے، اگر انہیں بھی حراست میں لے لیا گیا تو عوام ساتھ ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنان کو معمولی نہ سمجھا جائے ان کی تربیت سخت دور میں ہوئی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگی پلانز کو وقت کے مطابق عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا حکومت کے ساتھ بات چیت کا تجربہ ناکام رہا، وزیراعظم کسی بھی قومی معاملے پر اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار نہیں۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء نے کہا کہ وزیر اعظم سمجھتے ہیں وہ خود اکیلے ہی یہ بوجھ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے لیکن حکومت خاموش ہے، نوازشریف کی گزشتہ روز کی تقریر عوامی معاملات اور مشکلات سے متعلق تھی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوازشریف ہماری رہنمائی کیلئے ہمیشہ موجود رہتے ہیں، خواجہ آصف کی آ صف زرداری سے متعلق بیان پر معذرت اچھی بات ہے۔
احسن اقبال 

مزید :

صفحہ اول -