قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں وفاق، پنجاب ، سندھ ، بلوچستان اور آزادکشمیر کا کوٹہ ختم کر دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں وفاق، پنجاب ، سندھ ، بلوچستان اور آزادکشمیر کا ...
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں وفاق، پنجاب ، سندھ ، بلوچستان اور آزادکشمیر کا کوٹہ ختم کر دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں وفاق ، پنجاب ، سندھ ، آزاد کشمیر اور اقلیتوں کا کوٹہ ختم کر کے نوٹیکفیشن جاری کر  دیاگیا ہے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی، گریڈ ایک سے 15 کے ملازمین کیلئے صرف معذوروں کا2فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے ،  گریڈ15اور اس سے نیچے تمام بھرتیاں اوپن میرٹ پر ہوں گی ۔

واضح رہے کہ وفاق کی جانب سےقومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں کوٹہ سسٹم ختم کر دیا گیا ہے مگر یہ صوبوں میں اب بھی رائج ہے ، کوٹہ سسٹم کا مقصد ہے دور دراز  اور ترقی پذیر علاقوں کے رہنے والے لوگ بھی نوکریاں حاصل کر سکیں ، عموماً  مرکزی شہروں کے نواح میں رہنے والے افراد  سہولیات نہ ہونے کے باعث تعلیم میں اوسط درجے کے نمبر ہی حاصل کر پاتے ہیں ، کوٹہ سسٹم کے تحت ان افراد کیلئے نوکریاں مختص کی جاتی تھیں ۔

اب اوپن میرٹ کے تحت کسی شخص کو ایسی کوئی سہولت میسر نہیں ہوگی بلکہ میرٹ کی بنیاد پر ہی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تمام  نوکریاں ملیں گی ۔