مستونگ دھماکے میں شہداء کی تعداد 61ہوگئی
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس پر ہونے والے خود کش بم دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 61 تک پہنچ گئی۔
ترجمان سول اسپتال کے مطابق 52افراد دھماکے کے پہلے روز شہید ہوئے تھے، زخمیوں میں سے 7 افراد نے سول اسپتال اورایک نے بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں دم توڑا۔مستونگ میں جمعہ 29 ستمبر کو ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کیا گیا، جس میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوسیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔