ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک کے بعد ایک ان شاءاللہ ایک آسانی پیدا ہونے کی امید ہے کامیاب وہی ہیں جو کہ اس اچھے وقت کی قدر کر لیں گے جو لوگ صرف فضول کاموں میں کچھ حاصل نہ کر سکیں گے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
حالات بدلتے دیر نہیں لگتی ضروری نہیں روزانہ ایک سی صورتحال رہے آپ خود کو تیار رکھیں جونہی جیسی خبر ملے ویسا ہی قدم اٹھا لیں۔ آج ایسا کچھ معاملا نظر آتا بھی ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی ایسی الجھن کا شکار ہیں جس میں سے نکلنا خود کو مشکل سمجھ رہے تھے ان کے لئے پردہ غیب سے کچھ اہم سلسلے بن جانے کی امید ہے اور بھی آج کسی وقت بھی۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
مالی صورتحال کمزور ضرور ہے مگر ابھی مایوس ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے اللہ نے چاہا تو آنے والے دنوں میں بہتری آ جائے گی۔ آج جو مل رہے اس کا شکر کریں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ خود کو کسی بندش وغیرہ میں مبتلا سمجھ رہے ہیں وہ ان شاءاللہ آزاد ہیں بس اب اللہ کا نام لے کر اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھا کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بڑی ضرورت پوری ہو گی جو لوگ کسی طرف سے مالی امداد کے منتظر ہیں وہ اچھی خبر سن لیں گے۔ آج کا دن اور بھی کئی معاملات میں ان شاءاللہ رہنمائی کرے گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ابھی چند دن حسب توفیق صحت کا صدقہ دیتے ہیں اور حسد کرنے والوں سے دور بھی رہیں جو لوگ پریشان ہیں وہ بس حسبنا اللہ و نعیم الوکیل 450 مرتبہ پڑھا کریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج بھی اچھا دن ہے مالی صورتحال بہتر ہو سکے گی سازشی لوگوں سے دور ہونے کا موقع ملے گا اور گھر میں جس بات کو لے کر ٹینشن تھی دور ہو سکے گی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
بار بار کہا جا رہا ہے اولاد کے اوپر فوکس کریں اور دوسرا آپ بدنظری میں ہیں آج اس کو صدقہ دے کر اتاریں اور صورہ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
نئے کام کے لئے اچھے دن چل رہے ہیں اور جن لوگوں سے کچھ فائدہ نہیں ہوا تھا وہ بھی اب آپ کے کام آئیں گے یہ دن روز گار کو بہتر بنانے مںی مدد گار ثابت ہوں گے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
رکاوٹیں اب دور ہونا شروع ہو گئی ہیں اپنے کام کو سنجیدگی سے لیں ان شاءاللہ صورتحال آپ کو فائدہ دے گی کسی بھی عزیز سے مدد کے بارے میں مت سوچیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
نوکری ملنے کا امکان اولاد کے حوالے سے اچھی خبر اور غیر متوقع طور پر آج رقم کا حصول ممکن نظر آتا ہے آج کچھ اہم سلسلہ ایسا بھی بنے گا جو سوچا بھی نہ تھا۔