پاکستان کرکٹ بورڈ  نے بابراعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

  پاکستان کرکٹ بورڈ  نے بابراعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ  نے بابراعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا۔پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بابراعظم کا فیصلہ بیٹنگ پر مکمل توجہ دینے کی ان کی خواہش ظاہر کرتا ہے، سلیکشن کمیٹی مستقبل کی وائٹ بال حکمت عملی تیار کرنے کا عمل شروع کرے گی جس میں نئے کپتان کی سفارش بھی شامل ہے۔کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے بھی بابراعظم کو سپورٹ کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرے گا، بابراعظم کے پاس پاکستان کرکٹ کو دینے کے لیے اب بھی بہت کچھ موجود ہے۔دوسری جانب سابق کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمیشہ اپنا بہترین پیش کرنے کی کوشش کی ہے، بیٹنگ پر توجہ دے کر زیادہ مؤثر کردار ادا کرسکوں گا۔