جڑانوالہ میں لڑکی سے زیادتی کے الزام میں باپ اور دادا گرفتار
فیصل آباد (ویب ڈیسک) جڑانوالہ میں اٹھارہ سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں لڑکی کے والد اور دادا کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی مدیحہ کی والدہ فوت ہوچکی ہے۔ وہ اپنے والد اور دادا کے ساتھ رہتی ہے۔ دونوں ملزم لڑکی پر وحشیانہ تشدد کرتے تھے۔ وہ ہاتھوں کے ناخن تک کھینچ دیا کرتے تھے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ باپ اور دادا وحشیانہ و انسانیت سوز تشدد کرنے کے علاوہ متاثرہ لڑکی سے منشیات کا دھندا بھی کرواتے تھے۔