حکومت نے دیت کی رقم میں اضافہ کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے مالی سال 2024-25 کے لیے دیت کی رقم میں 13 لاکھ 46 ہزار 53 روپے کا اضافہ کر دیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے دیت کی رقم میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق رواں سال دیت کی رقم 81 لاکھ 3 ہزار 955 روپے مقرر کی گئی ہے، جو 30 ہزار 630 گرام چاندی کی مالیت کے برابر ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس دیت کی رقم 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے تھی جس میں اس سال نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔