آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کا ایونٹ میں فاتحانہ آغاز
picture credit ICC/GETTY
کیپشن: picture credit ICC/GETTY
سورس: picture credit ICC/GETTY

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز نے اپنی بولرز کی شاندار کارکردگی کے بل پر 116 کے معمولی سکور کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے سری لنکا ویمنز کو 31 رنز سے شکست دیدی۔جمعرات کے روز شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان ٹیم 20 اوورز میں 116 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔
جواب میں سری لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنا سکی۔پاکستان کی اننگز شروع ہی سے مشکلات کا شکار رہی اور صرف 32 کے مجموعی سکور پر گل فیروزہ ( 2 ) منیبہ علی( 11 ) اور سدرہ امین ( 12 )  کرگئیں۔ندا ڈار23 اور عمیمہ سہیل 18 رنز بناکر آوٹ ہوئیں۔ عالیہ ریاض پہلی ہی گیند پر آوٹ ہوگئیں۔کپتان فاطمہ ثنا تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہیں۔سری لنکا کی طرف سے چماری اتاپتو۔ سوگندیکا کماری اور اودیشیکا پرابودھانی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کو ابتدا ہی میں چماری اتاپتو کی اہم وکٹ مل گئی جو صرف 6 رنز بناکر فاطمہ ثنا کی گیند پر عمیمہ سہیل کے ہاتھوں کیچ ہوگئیں۔ایک جانب عمیمہ سہیل نے ہرشیتھا سمارا وکرما اور ہاسینی پریرا کی وکٹیں حاصل کرلیں تو دوسری جانب نشرہ سندھو نے کویشا دلہاری اور وشمی گونا رتنے کو آو¿ٹ کردیا تو سری لنکا کی ٹیم 52 کے اسکور پر 5 وکٹوں سے محروم ہوچکی تھی اور پاکستان ٹیم میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرچکی تھی۔سری لنکا کی مشکلات بڑھتی گئیں۔ سعدیہ اقبال نے انوشکا سنجیوانی۔ نیلاکشیکا سلوا اور سوگاندیکا کماری کو ڈگ آوٹ کی راہ دکھادی۔
فاطمہ ثنا نے سری لنکا کی نویں وکٹ سچینی نسانسلا کو آوٹ کرکے حاصل کی۔ پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ 6 اکتوبر کو انڈیا کے خلاف دبئی میں کھیلے گی۔

مزید :

کھیل -