عدالتی حکم کے باوجود ملٹری اکاؤنٹس سوسائٹی میں الیکشن نہ ہو سکے

عدالتی حکم کے باوجود ملٹری اکاؤنٹس سوسائٹی میں الیکشن نہ ہو سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)ملٹری اکاؤنٹس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں الیکشن خواب بن گئے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے سوسائٹی میں فوری الیکشن کے احکاما ت ہوا میں اڑا دیئے گئے ،سوسائٹی کے 1700ممبران کا شدید احتجاج ،سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان معلومات کے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے ملٹری اکاؤنٹس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامی کمیٹی کی معیاد میں توسیع کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سوسائٹی کو مقررہ مدت میں انتخابات کرانے کے احکامات کے علاوہ رجسٹرار کوآپریٹو کو ہدایات جاری کی تھیں کہ سوسائٹی کے بائی لاز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے لیکن ہائیکورٹ کے فیصلے کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گز ر جانے کے بعد بھی سوسائٹی میں انتخابات کروانے کی کوئی سبیل نظرنہیں آرہی ہے۔سوسائٹی ممبر شیخ نوید ،عمران سندھو،شیخ زین ندیم ،میاں عبدالروف ،سلیم اللہ اور محمد زاہد چوہدری ،ندیم بٹ،محمد الیاس،لیاقت رندھاوہ،محمد سجاد بھنڈر،محمد امجد جٹ اورفیصل علی چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت الیکشن کے انعقاد میں سب سے بڑی رکاوٹ رجسٹرار کوآپریٹو بنے ہوئے ہیں ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق سوسائٹی میں الیکشن کروائیں جائیں ۔دوسری طرف رجسٹرار کوآپریٹو چوہدری نواز گجر کا کہنا ہے کہ مجھ پر لگائے جانے والے الزمات بے بنیاد ہیں ،آئندہ چند روز میں چیف جسٹس کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کروا لیا جائے گا ملٹری اکاؤنٹس سوسائٹی کی انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ،پولیس کے ذریعے بھی کارروائی کروانے کی کوشش کررہے ہیں ،صاف اور شفاف الیکیشن ضرور ہوں گے ۔