پی ٹی آئی کی احتساب ریلی کا آغاز ،پاناما لیکس بھولنے نہیں دیں گے ، نواز شریف الیکشن جیتنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گا: عمران خان

پی ٹی آئی کی احتساب ریلی کا آغاز ،پاناما لیکس بھولنے نہیں دیں گے ، نواز شریف ...
پی ٹی آئی کی احتساب ریلی کا آغاز ،پاناما لیکس بھولنے نہیں دیں گے ، نواز شریف الیکشن جیتنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گا: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کے علاقے شاہدرہ سے احتساب ریلی کا آغاز کردیا ہے جو چیئرنگ کراس مال روڈ پر اختتام پذیر ہوگی ۔
اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کا رنگ باز خواجہ آصف کہتا ہے کہ میاں صاحب تھوڑے ہی دنوں میں لوگ پاناما لیکس کو بھول جائیں گے ۔ لیکن ن لیگ والے یاد رکھیں نہ عوام اور نہ ہی ہم پاناما لیکس کو بھولنے دیں گے ۔وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ اپنے قانون کے تحت احتساب کریں اور وہ اپنے آپ کو بچانے کیلئے ملکی ادارے تباہ کر رہا ہے ۔ہر جمہوریت میں وزیر اعظم جوابدہ ہوتا ہے لیکن نواز شریف پچھلے پانچ مہینے سے پہلو تہی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف دنیا کا وہ واحد سیاستدان ہے جس نے سپریم کورٹ پر حملہ کرایا، سیاستدانوں کی خریدو فروخت شروع کی، میڈیا ہاو¿سز کو خریدنے کی کوشش کی۔ نواز شریف نے ہمیشہ ہی رشوت دے کر لوگوں کو خریدا یہ وہ شخص ہے جس نے آرمی چیف کو مری بلا کر بی ایم ڈبلیو کی چابی پکڑا دی۔
انہوں نے کہا کہ میں نیب کے چیئرمین کو کہوں گاکہ مرنے کے بعد تم نے نواز شریف کو نہیں بلکہ اللہ کو جواب دینا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ ہر مہینے کتنے کروڑ روپے تم دبئی بھیجتے ہو۔ میں پوچھتا ہوں کہ کیا آپ کا دنیا میں آنے کا مقصد جانوروں کی طرح صرف بچے پیدا کرنا ہے ۔ ایف بی آر کے چیئرمین اگر تم میں غیر ت ہے تو پاناما پیپرز میں نام آنے والے سب لوگوں کو نوٹس بھیجو۔ایف آئی اے سے پوچھتا ہوں کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ایک غیر ملکی اخبار میں خبر چھپتی ہے اور آپ پاکستانی میڈیا ہاو¿س کو بند کردیتے ہیں۔”الیکشن کمیشن آف ن لیگ “میں پوچھتا ہوں کہ آخر کتنی دیر تک آپ ن لیگ کی بی ٹیم بنے رہیں گے۔ہم اداروں پر پریشر نہیں ڈال رہے ۔ ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ ادارے بلاتفریق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
عمران خان نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے 2018 کا الیکشن جیتنے کیلئے ہر ایم این اے کو ایک ایک ارب روپے دینے ہیں تاکہ الیکشن جیت سکے کیونکہ اگر یہ الیکشن ہار گیا تو سیدھا جیل میں جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -