ایف بی آر نے پاناما لیکس پر350 لوگوں کو خطوط جاری کر دیئے: شریف خاندان کے افراد کوبھی بھیجے گئے: ایف بی آر ترجمان کا دعویٰ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر نے پاناما پیپرز پر لوگوں کو خطوط جاری کر دیئے ہیں۔ اس بارے میں 350افراد کو خطوط جاری کئے گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ان افراد کو جو خطوط بھیجے گئے ہیں ان میں ان سے پوچھا گیا ہے کہ ان کا ذریعہ آمدن کیا ہے۔ ان کی زیر کفالت کتنے لوگ ہیں اور ان کا ذریعہ معاش کیا ہے۔ اس بارے میں ایف بی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے افراد حسن نواز شریف، حسین نواز شریف اور مریم نواز شریف کو بھی نوٹس جاری کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اپنے خطابات میں مسلسل اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ ایف بی آر پاناما پیپرز میں شامل افراد کو نوٹس جاری کرے اور ان کے خلاف تحقیقات کرے۔جیو نیوز کے مطابق ایف بی آر ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے خاندان سمیت تمام افراد کو خط لکھے گئے ہیں۔ یہ خطوط کافی دن پہلے لکھے گئے ہیں کیونکہ ہفتے کو چھٹی کی وجہ سے دفاتر بند تھے۔جو افراد رہ گئے ہیں ان کو بھی جلد خط لکھ دیئے جائینگے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نوٹس نہیں دیئے گئے بلکہ ان افراد کو خط لکھے گئے ہیں۔