جہانگیر ترین اپنا دفاع اور سرخرو ہوکرپارٹی میں فعال کردار ادا کریں،اسدعمر

  جہانگیر ترین اپنا دفاع اور سرخرو ہوکرپارٹی میں فعال کردار ادا کریں،اسدعمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، نیوزایجنسیاں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی،اصلاحات و خصوصی  اقدامات اسد عمر نے کہاہے افغانستان میں امن پاکستان ا و ر سی پیک کیلئے خوش آ ئند ہوگا،کورونا کنٹر ول کرنے کیلئے ریاست کے تمام ستونوں نے مل کر کام کیا،حاملہ خواتین کیلئے کورونا ویکسین لگوانا زیا د ہ ضروری ہے،کوشش ہے کورونا ویکسین پاکستان میں ہی بنا ئیں تا کہ پاکستانی معیشت پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔جہانگیر ترین اپنا بھرپور دفاع پیش کریں،اگر سرخرو ہوئے تو واپس آکر فعال کردار ادا کرسکتے ہیں، وزیر اعظم کا بنیادی اصول ہے قانو ن سب کیلئے برابر اور احتساب کے عمل کا سامنا سب نے کرنا ہے۔ ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا افغانستان سمیت سی پیک میں شراکت داری اور سر ما یہ کاری کے خواہش مند تمام ممالک کو پاکستان اور چین کی جانب سے خوش آمدید کہا جائیگا۔اگر افغانستان میں امن آتا ہے تو یہ پوری پٹی کھل جائے گی اور یہاں سے پاکستان میں سی پیک کا بیس لیکر افغانستان کے ذریعے وسطی ایشیا تک پہنچا جاسکتا ہے۔ سی پیک کے منصوبے پی ٹی آئی کی حکومت میں اور وسیع ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حوالے سے سوال کے جواب میں وفاقی وزیرنے کہایوں تو کورونا وائرس کی وباء پر کنٹرول کیلئے ریاست کے تمام ستونوں نے مل کر کام کیا، مگر کوروناکے متعلق جو ہم نے فیصلے کیے ان میں بہت بڑی معاونت عدالتی نظام نے کی۔حاملہ خواتین کوکورونا ویکسین لگانے سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے بتایا ابتداء میں گائیڈ لائنز تھیں ویکسین نہ لگوائی جائے مگر اب یہ گائیڈ لائنز تبدیل کردی گئی ہیں۔ حاملہ خاتون و دیگر لوگوں میں ویکسین سے ہونیوالے مضر اثرات ایک جیسے ہی ہیں،ایک مغربی ملک کی ریسرچ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا حاملہ خواتین کیلئے ویکسین لگوانا زیادہ ضروری ہے۔
اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -