سیالکوٹ میں ڈاکوؤں نے بھائی بہن کو لوٹ لیا،تھپڑ بھی مارے

سیالکوٹ میں ڈاکوؤں نے بھائی بہن کو لوٹ لیا،تھپڑ بھی مارے
سیالکوٹ میں ڈاکوؤں نے بھائی بہن کو لوٹ لیا،تھپڑ بھی مارے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیالکوٹ میں ڈاکوؤں سے شہریوں کے ساتھ ساتھ طلبہ بھی غیر محفوظ ہو گئے۔

 سیالکوٹ میں ڈاکوؤں نے سکول جاتے بہن بھائیوں سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی، ڈاکوؤں کے خوف سے طلبہ اور والدین شدید پریشان ہو گئے، واقعہ کی فوٹیج بھی منظرعام پر آ گئی، فوٹیج میں بے لگام ڈاکوؤں کو سکول سے آتے بچوں سے بائیک چھینتے صاف دیکھا جاسکتا ہے۔

 دوسری جانب سیالکوٹ پولیس نے تھانہ رنگ پورہ میں ایف آئی آر درج کر لی، سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے، بڑھتے جرائم سے شہری پریشان اور طلبہ خوف زدہ ہو گئے۔