سسرالیوں کے ہاتھوں نوبیاہتاکا قتل ، چئیر پرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کا نوٹس ، رپورٹ طلب کرلی
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چئیر پرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے منڈی بہاؤالدین میں مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں نوبیاہتا مناہل کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے سے رپورٹ طلب کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق 20 سالہ مناہل کی شادی4ماہ قبل آفاق سے ہوئی تھی۔ چئیر پرسن پی ڈبلیو پی اے ، حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاندان کو جلد از جلد انصاف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ چئیر پرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کے مطابق وزیراعلی پنجاب کا عزم ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ۔