قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025کثرت رائے سے منظور کرلیا

قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025کثرت رائے سے منظور کرلیا
قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025کثرت رائے سے منظور کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں 2025پیش کیاگیا،بل وفاقی وزیر رانا تنویر نے پیش کیا،قومی اسمبلی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025کثرت رائے سے منظور کرلیا،پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025کیخلاف صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا۔

میڈیا تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی  نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے بل کو مسترد کردیا،جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہاہے کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم صحافی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر کی جارہی ہیں،پیکا ایکٹ میں ترامیم کا مسودہ ابتک شیئر نہیں کیا گیا۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی پی ایف یو جے، اے پی این ایس، سی پی این ای، ایمینڈاورپی بی اےپر مشتمل ہے۔