سی ای او لیسکو نے سنگل فیز میٹر کے حوالے سے خوشخبری سنا دی 

سی ای او لیسکو نے سنگل فیز میٹر کے حوالے سے خوشخبری سنا دی 
سی ای او لیسکو نے سنگل فیز میٹر کے حوالے سے خوشخبری سنا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیسکو کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر شاہد حیدر نے سنگل فیز میٹر کے حوالے سے خوشخبری سنا دی ۔
 لیسکو کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر شاہد حیدر نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صارفین کو بر وقت اور بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔ لیسکو نے سنگل فیز میٹرز کی کمی پر قابو پا لیا ہے، اب تک تمام جمع شدہ ڈیمانڈ نوٹسز کے میٹرز جاری کر دیے ہیں اور جلد ہی خراب ہونے والے تمام میٹرز بھی تبدیل کر دیے جائیں گے۔

سی ای او لیسکو نے مزید کہا ہے کہ ہمارا مقصد صارفین کو بر وقت اور بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔لیسکو اپنی خدمات کو بہتر بنانے اور صارفین کے لیے مزید اقدامات کرنے کا عزم رکھتا ہے۔