وزیر اعلیٰ پنجاب  کا اسامہ لغاری سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیر اعلیٰ پنجاب  کا اسامہ لغاری سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
وزیر اعلیٰ پنجاب  کا اسامہ لغاری سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایم پی اے رکن پنجاب اسمبلی اسامہ لغاری کی رہائش گاہ گئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب  نے اسامہ لغاری کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج اوردکھ کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے اسامہ لغاری اوردیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیااور انکی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ماں کارشتہ انمول ہے،بچھڑنے کا دکھ برداشت کرنا دشوار عمل ہے۔ماں کے بچھڑنے کے قیامت جیسے دکھ سے گزر چکی ہوں۔دعا ہے اللہ تعالیٰ ماؤں کو سلامت رکھے۔