حکومت ایسے پالیسی بناتی ہے جیسے اسے دو تہائی اکثریت حاصل ہے، بلاول بھٹو

حکومت ایسے پالیسی بناتی ہے جیسے اسے دو تہائی اکثریت حاصل ہے، بلاول بھٹو
 حکومت ایسے پالیسی بناتی ہے جیسے اسے دو تہائی اکثریت حاصل ہے، بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ  حکومت اتحادیوں سے مشورہ کرتی تو شاید پالیسیاں بہتر اورکامیابی سے چلتیں، حکومت ایسے پالیسی بناتی ہے جیسے اسے دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں بلاول نے حکومت کو مشورہ دیا کہ کس قیدی کو رہا کر رہے ہیں،کس کو پکڑ رہے ہیں، اس پر توجہ نہ دیں، حقیقی مسائل پر توجہ دیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ہم نفرت کی سیاست پر نہیں ایشوز کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ ہم میں سے کوئی پاکستان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ نہ بنے، تمام سیاسی کارکنوں پر ذمہ داری ہےکہ اپنے ایشوز کے حل کے لیے سب کو مجبور کریں،امید ہے ہم مل کر پورے پاکستان کی ترقی کا سبب بنیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم اتفاق رائے سے بنی،کوئی آج اسے چھیڑ نہیں سکتا، دس سال میں ہونے والی مہنگائی کے حساب سے ملازمین کی تنخواہیں بھی بڑھائی جائیں، مزدوروں کو اپنی محنت کا صلہ ملےگا تومعیشت چل سکےگی۔

مزید :

قومی -