اداکار ارجن کپور ماحولیاتی مہم کی اشتہاری مہم چلائیں گے

اداکار ارجن کپور ماحولیاتی مہم کی اشتہاری مہم چلائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار ارجن کپور ماحولیاتی مہم کے اشتہار کا نیا چہرہ منتخب ہوگئے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار ارجن کپور کو ماحولیاتی مہم ’’ ارتھ آوور‘‘ کا برینڈ ایمبیسیڈر منتخب کر لیا گیا۔ وہ اس خصوصی مہم کے اشتہار کا نیا چہرہ بن گئے ہیں۔ اس مہم کا مقصد نوجوانوں میں صرف ماحول کو صاف رکھنے کی اہمیت اجاگر کرنا نہیں بلکہ انہیں اس بات کیلئے بھی تیار کرنا ہے کہ وہ توانائی کا بے جا ضیاع نہ کریں ۔ بجلی بچائیں اور مستقبل روشن کریں اداکارنے اس حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان پرجو ذمہ داری عائد کی گئی ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

کلچر -