سخاکوٹ، سینکڑوں کارکن کا تبدیلی کے دعویداروں سے مستعفی ہو کر پی پی پی میں شمولیت کاا علان

سخاکوٹ، سینکڑوں کارکن کا تبدیلی کے دعویداروں سے مستعفی ہو کر پی پی پی میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورپورٹ)مالاکنڈگاؤں سخاکوٹ میں سینکڑوں کارکن تبدیلی کے دعویداروں سے روٹھ گئے ۔ مستعفی ہو کر پی پی پی میں شمولیت کاا علان کردیا ۔شمولیت کا اعلان انہوں نے گلوشاہ سخاکوٹ خاص میں ایک بڑے جلسے کے دوران کیا جس کے مہمان خصوصی صوبائی اسمبلی میں پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر سید محمد علی شاہ باچہ تھے ۔مصری خان کاکا کے زیرصدارت جلسے سے تحصیل ناظم درگئی عبد الرشید بھٹو ، وزیر زادہ ، پی پی پی تحصیل درگئی کے جنرل سیکرٹری محمد یونس خان ، سریر جمال ، عنایت خان سیکرٹری ، سیف اﷲ شہاب نے بھی خطاب کیاجبکہ ا س موقع پر تحصیل نائب ناظم حاجی ا عظم خان ،حاجی نثار محمد اور ممبر تحصیل کونسل رشید حسن سمیت دیگر قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر گلو شاہ کے ممتاز خاندان وزیر زادہ ، عقل زادہ ، باچہ زاد ہ ، ولی محمد ، نثار محمد ، علی رحمان ،جہانزیب خان ، نعمت ولی ، حضرت ولی ، عالم زیب ، رحیم داد ، نذیر زادہ ، نیک عمل ،فدا محمد ، جلال خان ، فاروق خان ، محمد حسین ، نیاز علی ، وکیل ، ظہور خان ، ساجد ولی ، حیات خان ، فواد خان ، آسد خان ، دولت خان ، ولی رحمان ملنگ ، علی اکبر پہلوان ، طارق ملنگ ، عرفان ، شہزاد خان ، لعل زادہ ، اعتبار گل ، شمس علی ، حنیف اﷲ ، فرہاد علی ، رفیق احمد ، طارق خان ، اسرار خان ، ابرار خان ، یونس خان ، گل نواب ، باچہ ، رحمت خان ، جان باچہ ، خان محمد ، گل رحیم خان ، حیات خان ، فیاض خان ، عدنان خان ، نیاز ، ابوبکر اور مراد خان نے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اپنے خطاب میں ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ ہمارے اور مخالفین کے سیاست میں زمین آسمان کا فرق ہے،۔ہم نے علاقے سے تعصبانہ سیاست کا خاتمہ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ، اے این پی اور جماعت اسلامی نے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا اور دلفریب نعروں سے عوام کو دھوکہ دیکر خود اقتدار کے کرسیوں پر بیٹھ گئے ہیں اور چار سال سے عوام ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ کے عوام سے 50ہزار ووٹ لینے والا پی ٹی آئی کا ایم این اے اپوزیشن ممبر کا بہانہ کر عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ میں بھی اپوزیشن ممبر ہوں لیکن کبھی بھی حلقے کے عوام کو مایوس نہیں کیااور عوام کے فلاح و ترقی کے لئے ہر فورم پر آواز اُٹھائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے زندگی عوام کے خدمت کے لئے وقف کردی ہے جبکہ مخالفین صرف الیکشن کے قریب آتے ہی نمودار ہوجاتے ہیں اس لئے عوام ان موسمی سیاستدانوں کی حوصلہ شکنی کریں اور ان سے ان کے کارکردگی کے بارے میں ضرور پوچھیں جنہوں نے سیاست کو صرف کاروبار اور دولت کمانے کا ذریعہ بنایا ہے ۔