اقوام متحدہ فوجی مبصرین نے آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن کا جائزہ لیا: ترجمان سیکرٹری جنرل

اقوام متحدہ فوجی مبصرین نے آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن کا جائزہ لیا: ترجمان ...
اقوام متحدہ فوجی مبصرین نے آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن کا جائزہ لیا: ترجمان سیکرٹری جنرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے مطابق ملٹری آبزرور گروپ آزاد کشمیر کے علاقوں ڈومیل‘ کوٹلی اور بھمبھر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے اقوام متحدہ کے مبصرین کو مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے جائزے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا جبکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو دورے کی اجازت دے رکھی ہے۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے پاکستان بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ دونوں ملک مسئلے کا حل مذاکرات سے نکالیں۔