قیام پاکستان سے ایک سال پہلے کا ملی نغمہ ، سن کر آپ کے جذبہ حب الوطنی کی بھی تسکین ہوگی

قیام پاکستان سے ایک سال پہلے کا ملی نغمہ ، سن کر آپ کے جذبہ حب الوطنی کی بھی ...
قیام پاکستان سے ایک سال پہلے کا ملی نغمہ ، سن کر آپ کے جذبہ حب الوطنی کی بھی تسکین ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ ملی نغمے رکھنے والا ملک ہے جو عوام و خواص کے حب الوطنی کا واضح ثبوت ہے۔ قیام پاکستان کے بعد سے اب تک متعدد ملی نغمے تیار کیے گئے ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں پاکستانیوں کے اپنے وطن سے محبت کا پیغام دیا ، ایساہی ایک نغمہ ہم بھی آپ کیلئے پیش کررہے ہیں جو قیام پاکستان سے بھی ایک سال پہلے بنایا گیا تھا۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے نجی ٹی وی دنیا نیوز پر اپنے پروگرام ” نقطہ نظر“ میں قیام پاکستان سے ایک سال پہلے سن 1946 کا ایک ملی نغمہ” فردوس کا نقشہ ہے پاکستان ہمارا“ سنوایا۔ یہ نغمہ 1946 میں ستارہ بائی کانپوری نے گایا تھا جو ذیل میں دیا جا رہا ہے۔ یہ نغمہ سن کر نہ صرف جذبہ حب الوطنی کو تسکین حاصل ہوتی ہے بلکہ اس بات کا بھی پتہ چلتا ہے کہ کس طرح پورے ہندوستان کے مسلمان قیام پاکستان کیلئے جدو جہد کر رہے تھے۔
ذیل میں ہم ستارہ بائی کانپوری کے گائے ہوئے ملی نغمے کے بول اور آڈیو پیش کر رہے ہیں ۔

آئے جسے ہو دیکھنا جنت کا نظارہ، فردوس کا نقشہ ہے پاکستان ہمارا
تکبیر کے نعروں سے فضا گونج رہی ہے، لہلائے گا پھر پرچمِ اسلام ہمارا
آئے جسے ہو دیکھنا جنت کا نظارہ، فردوس کا نقشہ ہے پاکستان ہمارا

اسلام نے یہ طرزِ عمل ہم کو سکھایا، غیروں کو بھی اپناتا ہے اسلام ہمارا
منظور تھا قدرت کو بنے قائدِ اعظم، بگڑی ہوئی ہر بات کو جناح نے سنوارا
آئے جسے ہو دیکھنا جنت کا نظارہ، فردوس کا نقشہ ہے پاکستان ہمارا

مزید :

قومی -