کرونا وبا میں میڈیا انڈسٹری اور ورکرز کے تحفظ کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم

  کرونا وبا میں میڈیا انڈسٹری اور ورکرز کے تحفظ کیلئے پانچ رکنی کمیٹی قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی صورتحال کے تناظر میں میڈیا انڈسٹری اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کیلئے اقدامات کے حوالے سے پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی۔ جمعہ کو کمیٹی کا قیام پاکستان براڈ کارسٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم کو بھیجے گئے خط کے بعد کیا گیا۔ کمیٹی وزیر تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی شہزاد اکبر، سیکرٹری اطلاعات اور ڈاکٹر شہباز گل پر مشتمل ہوگی۔ کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا صورتحال کے تناظر میں میڈیا انڈسٹری کو ممکنہ بحران سے بچانے اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کی غرض سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم سے براہ راست درخواست کی تھی۔ کمیٹی کو پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات کا جائزہ لینے اور مسائل حل کرنے کا ٹاسک سونپا گیاہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کرونا کے خلاف نبردآزما دیگر شعبوں کے ساتھ صحافی اور میڈیا ورکرز بھی ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں،میڈیا ورکزر کے تحفظ اور انڈسٹری کی مشکلات کم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی۔
کمیٹی قائم

مزید :

صفحہ آخر -