کورونا سے لڑنے کیلئے ایک اور ترکیب؟ مودی کی قوم سے ایسی اپیل کہ آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

کورونا سے لڑنے کیلئے ایک اور ترکیب؟ مودی کی قوم سے ایسی اپیل کہ آپ بھی سر پکڑ ...
کورونا سے لڑنے کیلئے ایک اور ترکیب؟ مودی کی قوم سے ایسی اپیل کہ آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا سے لڑنے کیلئے ایک اور ترکیب سامنے لے آئے ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی عوام کو5اپریل کو رات 9بجے گھر کی تمام لائٹیں بند کرکے دیا جلانے کی اپیل کردی۔اپوزیشن نے مودی کے اس اقدام کو مسترد کردیا ہے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما چدم برہم نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ہم امید کررہے تھے کہ مودی کسی فوڈ پیکیج کا اعلان کریں گے۔

بھارتی رکن اسمبلی ششی تھرور نے بھی مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت بتائے کہ انہوں نے اب تک وبا کوروکنے کیلئے کون سے اقدامات اٹھائے ہیں۔ اس سے قبل مودی نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنے گھروں کی بالکونیوں میں کھڑے ہوکر پلیٹیں اور تالیں بجاکر کورونا کیخلاف لڑنے والے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کریں۔