عدالت کو حکومتی اقدامات پر اعتماد ہے ،لاہورہائیکورٹ نے کورونا سے حفاظتی اقدامات پر تحریری حکم جاری کردیا

عدالت کو حکومتی اقدامات پر اعتماد ہے ،لاہورہائیکورٹ نے کورونا سے حفاظتی ...
عدالت کو حکومتی اقدامات پر اعتماد ہے ،لاہورہائیکورٹ نے کورونا سے حفاظتی اقدامات پر تحریری حکم جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے کورونا سے حفاظتی اقدامات کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔
عدالتی حکم نامے میں کہاگیاہے کہ عدالت کو حکومتی اقدامات پر اعتماد ہے ،ایسی صورتحال میں کچھ فیصلے اور پالیسیزعوام کیلئے نئی ہو سکتی ہیں، حکومتی ادارے غلطیاں تسلیم کرکے درست طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔
فیصلے میں مزید کہاگیا ہے کہ وائرس سے بچاﺅ کیلئے چین کا سرکل فاصلے کا ماڈل بھی اپنایا جاسکتا ہے ،تمام علاقوں میں جراثیم کش سپرے کئے جائیں گے ۔