مصطفی آباد پولیس کا فیکٹری پر چھاپہ گٹکا، شراب برآمد، مقدمہ درج 

مصطفی آباد پولیس کا فیکٹری پر چھاپہ گٹکا، شراب برآمد، مقدمہ درج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)مصطفی آباد پولیس نے زہریلا گھٹکا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گٹکا اور شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر گٹکا بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ملزم عظیم سے سینکڑوں کلو تیار گٹکا و غیر تیار شدہ گٹکا، سپاریوں کے پیکٹ، تیار کوام کی بالٹیاں اور 20 بوتلیں شراب کی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے لاہور کے مختلف علاقوں میں تعلیمی ادروں، ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا  ۔

مزید :

علاقائی -