پاﺅں کی آسان ورزشیں جو آپ کو منٹوں میں جسم کی دردوں سے چھٹکارا دلادیں
لاہور(نیوزڈیسک)اگر جسم میں درد ہوجائے تو اس سے نجات کے لئے ہم کئی طرح کے طریقے آزماتے ہیں لیکن آج ہم آپ اس کے لئے پاﺅں کی چند آسان ورزشیں بتائیں گے۔
*آپ کوچاہیے کہ اپنے پاﺅں کے پنجوں پر زور دیتے ہوئے اس کے اوپر کھڑے ہوں اور تین تک گنتی گنیں۔ اس عمل کو 10بار دہرائیں ،اس طریقے سے جسم کا توازن بھی کافی بہتر ہوگا۔
µ*آپ کو چاہیے کہ اپنے پاﺅں کے پنجوں کے بل چلیں۔اس طرح 15سیکنڈ چلیں اور 10سیکنڈ کا آرام دینے کے بعد دوبارہ اس عمل کو دہرائیں۔اس سے آپ کی پنڈلیوں اور پاﺅں کی ورزش ہوگی اور دردمیں خاطر خواہ کمی ہوگی۔
*اپنی کمر کے بل زمین پر لیٹ جائیں اور اپنی ٹانگوں کو زیادہ سے زیادہ اوپر اٹھائیں اور اب ایک پاﺅں کو دوسرے کے اوپر رکھیںاور دس تک گنیں،اب دوسرے پاﺅں کے ساتھ بھی یہی عمل دہرائیں۔
*کسی کرسی پر بیٹھ جائیں اور ایک ٹانگ کو سیدھا کرکے بینڈ کو اپنے پاﺅں سے لگائیں اور ہاتھوں سے اس بینڈ کو کھینچیں۔یاد رہے کہ اس دوران آپ کی ٹانگ اور بازو بالکل سیدھا رہے۔اپنے پاﺅں سے بینڈ کو کھینچیں اور پھر تھوڑی دیر بعد پہلے والی پوزیشن میں لے آئیں۔اب دوسرے پاﺅں کے ساتھ یہ عمل دہرائیں۔
*ایک پینسل یا پین کو اپنے پاﺅں کے پنجے کے ساتھ اٹھائیں اور 15سے20سیکنڈ تک پنجوں میں پکڑیں اور اب دوسرے پاﺅں کے ساتھ یہی عمل دہرائیں۔