درجہ حرارت مسلسل بڑھنے سے گلیشیئرز کے پگھلنے کا عمل شروع ہو گیا

درجہ حرارت مسلسل بڑھنے سے گلیشیئرز کے پگھلنے کا عمل شروع ہو گیا
درجہ حرارت مسلسل بڑھنے سے گلیشیئرز کے پگھلنے کا عمل شروع ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں مغربی ہوائوں کے نتیجے میں شدید بارشوں کے باعث گلیشیئر پھسلنے سے سیلابی صورتحال کے بارے میں مقامی انتظامیہ اور آبادی کیلئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

روزنامہ نوائے وقت کی روپرٹ کے مطابق گزشتہ 15 دنوں کے دوران درجہ حرارت مسلسل بڑھنے سے گلیشیئر کے پگھلنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ ایسی صورتحال میں اگر موسلادھار بارشیں ہوں تو گلیشیئرز کے پھسلنے سے برساتی ندی نالوں اور دریائوں میں اچانک اونچے درجے کا سیلاب آ جاتا ہے۔ اس عمل کو گلیشیئر لیک آو¿ٹ برسٹ فلڈ (GLOF) کہتے ہیں۔ موسلادھار بارشوں سے گلگت بلتستان پہاڑوں پر بنے ہوئے گلیشیئر جو پہلے سے درجہ حرارت بڑھنے کے باعث پگھل رہے ہیں‘ کے سرکنے سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ چند سال پہلے اسی عمل کے باعث گلگت کے قریب عطاءآباد جھیل بھی پیدا ہو گئی تھی۔

مزید :

ماحولیات -