اسلام آباد میں خودکش حملوں کا خطرہ، اہم پبلک مقامات پر سکیورٹی بڑھا دی گئی

اسلام آباد میں خودکش حملوں کا خطرہ، اہم پبلک مقامات پر سکیورٹی بڑھا دی گئی
اسلام آباد میں خودکش حملوں کا خطرہ، اہم پبلک مقامات پر سکیورٹی بڑھا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں خود کش حملوں کی اطلاعات ملنے کے بعد اہم پبلک مقامات پر سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ، دہشتگرد شاپنگ سنٹر اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ وفاقی پولیس نے سینٹورس مال سمیت تمام اہم شاپنگ سنٹر کی سکیورٹی میں تین گنا اضافہ کردیا ہے۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کو ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کے مطابق خود کش حملہ آور پبلک مقامات پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔وفاقی پولیس نے ایک ایس پی آفیسر کی سربراہی میں ساٹھ کے قریب اہلکار اور افسران وہاں تعینات کر دیئے ہیں۔ اس شاپنگ مال کی تین شفٹوں میں سکیورٹی کیلئے ایک ایس پی کے ساتھ ایک ڈی ایس پی، ایک انسپکٹر دس اے ایس آئی اور سب انسپکٹر جبکہ 45پولیس کے جوان تعینات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سپیشل برانچ کے اہلکار بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کردیئے گئے ہیں اور رینجرز کے دستے بھی ڈیوٹی دینگے۔

مزید :

اسلام آباد -