بونیر ،یوم شہداء پولیس ،ڈگر میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد

بونیر ،یوم شہداء پولیس ،ڈگر میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سید خالد ہمدانی کے ہدایت پر یو م شہداء پولیس کے خوالہ سے ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر میں خون عطیہ کرنے کا کیمپ لگایا گیا ،جس میں ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر کے ٹیکنیشن سجاد نے عوام اور پولیس سے خون لیکر جمع کئے ،کیمپ کے تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے کہا کہ خون دینا ضرورت بھی ہے اور عبادت بھی ہے ۔یو م شہداء پولیس کے خوالہ سے جو کیمپ لگایا گیاہے اسکا مقصد ان پولیس جوانوں اور افسران کی یاد کو تازہ کرنا ہے جنہوں نے اس مٹی کی خاطر اپنے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،انہوں نے کہا قیام امن کے لئے پورے صوبہ خیبر پختون خواہ اور بونیر پولیس کے درجنوں جوانوں اور افسران نے موت کو گلے لگایا مگر ان عناصر کو اپنے مذموم مقاصد کو کامیاب نہ ہونے دیا ۔بونیر پولیس نے عوام کے ساتھ مل کر پائیدار امن کے لئے اپنے جانو کے نذرانے پیش کئے اور ائندہ بھی پولیس اس دھرتی کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او بونیر خالد ہمدانی نے پولیس جوانوں کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ وہ اس کیمپ میں بھر پور شرکت کریں اور اور خون عطیہ کرے ،چونکہ شورش زدہ علاقہ ایلم میں دہشت گردوں کے خلاف ہماری اپریشن جاری ہے اور زیادہ تر پولیس جوان اور افسران اس اپریشن میں مصروف ہے اس وجہ سے پولیس کیمپ میں بر وقت شرکت نہ کرسکے انہوں نے کہا کہ آج بدھ کے روز یو م شہداء پولیس بھر پور انداز میں منایا جائے گا ۔کیمپ 8 بجے سے شروع ہوکر چار بجے تک جاری رہیگا ۔