بلوچستان دہشت گردی میں ’’را‘‘ ملوث ہے ، صوبے سے دہشت گری ختم کر کے دم لیں گے ؒ: وزیر داخلہ سرفرا ز بگٹی

بلوچستان دہشت گردی میں ’’را‘‘ ملوث ہے ، صوبے سے دہشت گری ختم کر کے دم لیں گے ...
بلوچستان دہشت گردی میں ’’را‘‘ ملوث ہے ، صوبے سے دہشت گری ختم کر کے دم لیں گے ؒ: وزیر داخلہ سرفرا ز بگٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی میں 6دہشت گرد وں کو گرفتار کیا گیا ہے جو سریاب روڈ اور عالم چوک حملوں میں ملوث تھے ۔بلوچستان میں دہشت گردی میں ’’را‘‘کا ہاتھ ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی مدد حاصل ہے تاہم بلوچستان کے عوام کے تعاون سے صوبے میں دہشت گردی کو ختم کر کے دم لیں گے ۔بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ بڑی دلیری سے لڑ رہے ہیں ۔
وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہاہے اور معصوم شہریوں کو قتل کرنا انتہائی افسوسناک ہے ۔ دہشت گرد معصوم شہریوں کے بعد اب سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔

مزید :

کوئٹہ -