کتنے فیصد پاکستانی اپنے ملک کے وزیراعظم کا نام جانتے ہیں؟ تازہ سروے سامنے آگیا

کتنے فیصد پاکستانی اپنے ملک کے وزیراعظم کا نام جانتے ہیں؟ تازہ سروے سامنے ...
کتنے فیصد پاکستانی اپنے ملک کے وزیراعظم کا نام جانتے ہیں؟ تازہ سروے سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے موجودہ وزیراعظم کا نام کتنے فیصد لوگ جانتے ہیں؟ گیلپ سروے نے نیا سروے جاری کردیا۔

گیلپ پاکستان کے سوال موجودہ وزیر اعظم کا نام کیا ہے؟ کے جواب میں 65 فیصد پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے نام سے آگاہ نظر آئے، انہوں نے  بالکل درست نام بتایا۔سروے میں 20 فیصد پاکستانیوں نے غلط جواب دیا اور غلط نام بتاتے رہے، 14 فیصد نے نام سے لاعلمی کا اظہار کیا اور وزیراعظم کا نام نہ جاننے کا کہا۔

 گیلپ پاکستان کے سروے میں وزیر اعظم کا نام درست بتانے والوں میں مردوں کی اکثریت تھی، جن کی شرح 71 فیصد دکھائی دی، خواتین میں 61 فیصد نے درست نام لیا۔دیہی علاقو ں کے مقابلے میں شہروں میں وزیر اعظم کے نام سے زیادہ پاکستانی آگاہ ہیں، دیہات میں 63 فیصد، شہروں میں 72 فیصد نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام صحیح بتایا۔

مزید :

قومی -