راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا دھرنا دسویں روز میں داخل ،حکومت آئی پی پیز کو لگام ڈالے:حافظ نعیم الرحمان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی پی پیز معاہدوں، مہنگی بجلی اور تنخواہ دارطبقے پراضافی ٹیکسوں کے خلاف راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا دھرنا دسویں روز میں داخل ہو گیا۔
دھرنے کے شرکا سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز کو لگام اور اپنی مراعات کو کم کیوں نہیں کرتے؟ حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو دھرنوں کا سلسلہ بڑھتا جائے گا۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھاکہ کراچی کے بعد پشاور اور لاہور میں بھی دھرنا شروع ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی دھرنے کی حمایت میں کراچی میں بھی احتجاج کا آغاز کر دیا گیا ہے، امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان ریلی کےہمراہ گورنر ہاو¿س پر موجود ہیں۔