وزیر اعظم کا دوبارہ انتخابات کرانے کا بیانیہ غیرذمہ داری کی انتہا،ترجمان بلاول

وزیر اعظم کا دوبارہ انتخابات کرانے کا بیانیہ غیرذمہ داری کی انتہا،ترجمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آبا د(این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے وزیراعظم عمران خان کے قبل از و قت انتخابات کا عندیہ دینے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا مدت پوری کرنے کی بجائے دوبارہ انتخابات کرانے کا وزیراعظم کا بیانیہ انتہائی غیرذمہ دارانہ ہے۔ وزیراعظم کے کمزور فیصلوں سے ملک کی معیشت پہلے ہی تباہ حال ہے۔ قبل از وقت انتخا بات کرانے کا بیان ملک کو سیا سی عدم استحکام کا شکار کرنے کے مترادف ہے،جس سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ افسوسناک بات یہ ہے تحریک انصاف کی حکومت نے کچھ ڈلیور کرنے کوشش تک نہیں کی۔ وزیراعظم کو ان کی اپنی جماعت کے سنجیدہ رہنما سمجھائیں، اپوزیشن آخری حد تک کوشش کر ے گی وزیراعظم ملک کو سیاسی عدم استحکام کی جانب نہ لے کر جائیں، اگر انہوں نے ایسی کوئی کوشش کی تو یہ صریحاً ملک دشمنی ہوگی، ہم ا پنی نا کامیوں سے مایوس حکومت کو ملک سے کھلواڑ کرنے نہیں دیں گے، پہلے ہی معاشی صورتحال کی بے یقینی کی عوام بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں ۔ ڈالر مہنگا ،روپیہ بے قدرجبکہ اسٹاک ایکس چینج 1300 پوائنٹ نیچے آچکی ایسے میں وزیراعظم کا بیان جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے ، وزیراعظم اپنی اور اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تو سرعام اظہار نہ کریں اس طرح مایوسی پھیلے گی جو ملک و قوم کیلئے بے حد نقصان دہ ہے۔
ترجمان بلاول