بھارتی قانون کی خلا ف ورزی نہیں کی، ڈاکٹر ذاکر نائیک

بھارتی قانون کی خلا ف ورزی نہیں کی، ڈاکٹر ذاکر نائیک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کانگر(آئی این پی)بھارت واپسی کے خواہشمند معروف اسلامی مبلغ ذاکر نائیک نے ملائیشیا میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے انہوں نے بھارتی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی،لیکن چونکہ میں امن کی ترویج کی بات کرتا ہوں اور انسانیت کے مسائل کے حل پیش کرتا ہوں اس لیے جو لوگ امن کو پسند نہیں کرتے وہ مجھے پسند نہیں کرتے، بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 53سالہ ذاکر نائیک پر بھارت میں منی لانڈرنگ اور نفرت آمیز تقریر کرنے کا الزام ہے، گزشتہ برس بھارتی حکومت نے اس حوالے سے کہا تھا وہ عوامی اجتماعات سے خطا ب میں مذہبی گروہوں کے درمیان اختلاف کا بیج بو رہے ہیں،بھارت کی جانب سے ان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیے جانے کے بعد سے وہ ملائیشیا میں مقیم ہیں لیکن وہاں بھی ان پر تنقید کی جاتی ہے وہ ملائیشیا کے کثیر النسلی معاشرے کیلئے خطرہ ہیں، چنانچہ انہوں نے اپنی سر گر میا ں محدود رکھی ہوئی ہیں۔ملائیشیا میں گزشتہ روز کے اجتماع میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خطاب سننے کیلئے وزیر اعلی، ولی عہد اور مذہبی عہدیداروں سمیت ایک ہزار افراد موجود تھے۔
ذاکر نائیک