اسلام آبادہائیکورٹ، سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،اسلام آبادہائیکورٹ کاخصوصی بینچ آج درخواست پرسماعت کرے گا،چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس عامر فاروق درخواست پرسماعت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،درخواست میں وفاقی حکومت اوردیگرکو فریق بنایا گیاہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ طبی حالات کے پیش نظرضمانت منظورکی جائے،فریال تالپور کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر بھی سماعت آج ہو گی،اسلام آبادہائیکورٹ کاخصوصی بینچ آج درخواست پرسماعت کرے گا،چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس عامر فاروق درخواست پرسماعت کریں گے۔