اپوزیشن لیڈر عمر ایوب  نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

 اپوزیشن لیڈر عمر ایوب  نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
 اپوزیشن لیڈر عمر ایوب  نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں  اپوزیشن لیڈر عمر ایوب  نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔عمر ایوب نے اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو  بھجوادیا ہے اور ساتھ ہی  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کو اپنی جگہ جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کردیا ہے۔جیو  نیوز کے مطابق عمر ایوب کا کہنا تھا کہ انہوں نے جوڈیشل کمیشن سے استعفےکا فیصلہ  اپنے خلاف درج مقدمات کے باعث کیا ہے۔

عمر ایوب کے مطابق  موجودہ لیگل چینلنجز  جوڈیشل کمیشن میں مؤثر کارکردگی دکھانے میں رکاوٹ ہیں۔ ادارے کے مفاد میں ہےکہ میں کسی اورکو اپنی جگہ نامزد کروں جو  اپنی تمام توجہ اس اہم رول پر ادا کرسکے۔عمر ایوب نے  اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی ہےکہ  میرا  استعفیٰ جلد منظور کرکے بیرسٹرگوہر کو  جوڈیشل کمیشن کا رکن نامزد کیا جائے۔

مزید :

قومی -