پی آئی اے کا کینیڈا سے آنیوالی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے ) نے نئے سال 2025 کی آمد پر مسافروں کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر کینیڈا سے پاکستان آنے والی ہماری پروازوں پر خصوصی طور پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی ، ٹکٹ کی بکنگ 10 دسمبر تک کی جا سکتی ہے۔
ترجمان کے مطابق خریدے گئے رعایتی ٹکٹ پر کینیڈا سے پاکستان کے لیے سفر 11 جنوری سے 20 مارچ 2025 تک کیا جا سکے گا، یہ پی آئی اے انتظامیہ کا کینیڈا میں رہنے والے ہم وطنوں کے لیے نئے سال کا تحفہ ہے۔