ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ کی مصرکی نیوی کے کمانڈراِن چیف سے ملاقات ، بحری افواج کے دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ کی مصرکی نیوی کے کمانڈراِن چیف سے ملاقات ، بحری افواج ...
ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ کی مصرکی نیوی کے کمانڈراِن چیف سے ملاقات ، بحری افواج کے دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کی مصری نیوی کے کمانڈر اِن چیف ریئر ایڈمرل اسامہ مونیئر محمد رابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کی آمد پر مصرکی نیوی کے کمانڈر اِن چیف ریئر ایڈمرل اسامہ مونیئر محمد رابی نے ان کا استقبال کیا،اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ کو اعزازی سلامی پیش کی گئی ۔اپنے ہم منصب سے ملاقات کے دوران ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پائے جانے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔پاک بحریہ کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جس میں کمبائنڈ میری ٹائم کمپین پلان میں شمولیت اور بحری قزاقی کو روکنے کے آپریشنز شامل ہیں میںپاکستان کے عزم او ر کار کردگی پر روشنی ڈالی۔ملاقات میں پاکستان نیوی کی کثیرالملکی ٹاسک فورسز150-اور151کی پاکستان نیوی کی جانب سے کی جانے والی کمانڈز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔قبل ازیں، پاک بحریہ کے سربراہ نے گمنام سیلر کے مقبرے کا دورہ کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ امید کی جاتی ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ کے اس دورے سے بالعموم دونوں ملکوں اور بلخصوص دونوں ممالک کی نیویز کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ ہو گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -