قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری ،9فروری کو پھانسی دی جائے گی

قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری ،9فروری کو پھانسی دی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نذیراحمد گجانہ نے قتل کے مجرم محمد طارق کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے، مجرم کو 9 فروری کو کوٹ لکھپت جیل میں ساڑھے 6 بجے صبح پھانسی دی جائے گی۔مجرم طارق فیکٹری ایریا کا رہنے والا ہے جس نے عداوت پر 2005ء میں عبدالستار کوفائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ چالان آنے پر2008ء میں ایڈیشنل سیشن جج صداقت اللہ خان نے محمد طارق کوسزائے موت اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ سزا کے بعد مجرم نے اعلی عدالتوں میں اپیلیں دائر کیں جوخارج ہوگئیں۔ اپیلیں خارج ہونے پر کوٹ لکھپت کے سپرنٹنڈنٹ نے سیشن جج کو پھانسی کی تاریخ مقرر کرنے کے لئے استدعا کی جس پرمجرم کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے گئے، سیشن جج لاہور نے مجرم کا بیان قلمبند کرنے کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ عمران یوسف کومقررکردیا ہے۔